پودوں کی بیماریاں

انسان اور جانور کی طرح پودے بھی بیمار ہوتے ہیں اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ پودے اپنی بیماری کا اظہار بھی کرتے ہیں. یہ بات سراسر غلط ہے کہ پودے بات نہیں کرتے. ہاں یہ ضرور ہے کہ پودوں کی زبان کون سمجھتا ہے یا سمجھنا چاہتا ہے. کیونکہ پودوں سے بات کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں. پھل، پھول، سبزی، درخت اور بےشمار قسم کی پودوں کو زندہ رہنے کے لئے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے. پودے اپنے لئے بازار سے کوئی چیز خرید کر نہیں لا سکتے جس کی بنیادی وجہ ان کی نقل و حرکت میں پابندیاں ہیں. اس لئے ایک جگہ پر رہتے ہوئے اپنے کھانے پینے کا بندوبست خود ہی کرنا پڑتا ہے. اس سلسلے میں سورج کی روشنی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے. پودے میں موجود ایک خاص قسم کا نظام پایا جاتا ہے جس میں دو مختلف نالیاں بہت اہم اور خاص کردار ادا کرتے ہوئے پودے کے تمام اعضاء تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں. پودوں کو جب مناسب خوراک نہ ملے تو یہ بیمار پڑ جاتے ہیں جس کا اظہار اپنی جسمانی کمزوری کی شکل میں کرتے ہیں. مثلاً: ان کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے، ان کے پتوں، پھلوں پر مختلف قسم کے داغ اور دھ...